مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے میزائل حملوں کے بعد تل ابیب کے مختلف علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔
صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیل کے مرکز کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ صہیونی فوج نے مختلف علاقوں پر میزائل حملوں کی تصدیق کردی ہے۔
صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ لبنانی حزب اللہ نے بیلسٹک میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے مقبوضہ علاقوں کے مرکز پر حملہ کیا ہے۔
غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے بھی لبنان کی جانب سے تل ابیب پر میزائل حملے کا اعتراف کیا ہے۔
دراین اثناء اسرائیلی چینل 12 نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ لبنان سے ہونے والے حملوں کی وجہ سے بن گوریان ائیرپورٹ کی فعالیت متاثر ہوگئی ہے۔ صہیونی فضائی کمپنی ال عال کا طیارہ ائیرپورٹ پر اترنے کی کوشش کررہا تھا تاہم میزائل حملوں کی وجہ سے طیارے کو اپنا رخ موڑنا پڑا۔
یسرائیل ہیوم نے کہا ہے کہ حزب اللہ نے درجنوں میزائل تل ابیب پر داغے ہیں جس کی وجہ سے ائیرپورٹ کو بند کردیا گیا ہے۔
صہیونی دارالحکومت کے دو ملین سے زائد شہری شہر میں خطرے کے سائرن بجتے ہی محفوظ پناہ گاہوں میں جانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ مختلف مقامات پر موجود لوگوں نے زمین پر لیٹ کر اپنی جانیں بچائیں۔
دوسری جانب بعض ذرائع نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے کئی میزائل مقبوضہ علاقے حولون میں گرے ہیں۔ امدادی کارکن علاقے میں سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
اسرائیل ہیوم نے بھی اعتراف کیا کہ حزب اللہ کے بڑے راکٹ حملے کے بعد مقبوضہ علاقوں میں ہوائی اڈوں کی سرگرمیاں روک دی گئی ہیں۔
الجزیرہ کے رپورٹر نے اطلاع دی ہے کہ اس میزائل حملے کی وجہ سے صیہونی بستیوں کے کم از کم 20 لاکھ افراد پناہ گاہوں میں چھپنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
پچھلے چند لمحوں میں مقبوضہ اراضی کے 200 مقامات پر خطرے کی گھنٹیاں بج چکی ہیں۔
صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ ایک میزائل "ہولون" کے مقبوضہ علاقے کو لگا۔
ہرزلیہ میں سائرن بجنے لگا
خبری ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حزب اللہ کے راکٹ حملوں نے صیہونیوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔
صیہونی حکومت کے چینل 14 نے بتایا کہ لبنان کی جانب سےتین میزائل داغنے کے بعد مقبوضہ علاقوں کے مختلف علاقوں میں انتباہی سائرن بجائے گئے۔
صہیونی فوج نے اعتراف کیا کہ مقبوضہ علاقوں کے تمام حصوں میں خطرے کی گھنٹی بجنے کے بعد لاکھوں صہیونی پناہ گاہوں کی طرف بھاگے جب کہ تل ابیب میں ٹریفک روک دی گئی ہے۔
مقبوضہ علاقوں سے شائع ہونے والی تصاویر میں تل ابیب اور دیگر علاقوں پر لبنانی حزب اللہ کے راکٹ حملے کے بعد صہیونیوں میں خوف و ہراس واضح نظر آرہا ہے۔
دوسری جانب صہیونی فوج کے ترجمان کی جانب سے حزب اللہ کے میزائلوں کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ میزائلوں کو مار گرانے کی کوششیں کی گئی ہیں، لیکن دفاعی سسٹم ناکام رہا۔
آپ کا تبصرہ